بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

فوٹو سیشن کے دوران بی جے پی رہنما نے کارکن کو لات مار دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما راؤ صاحب دانوے نے فوٹو سیشن کے دوران اپنے کارکن کو لات مار دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں راؤ صاحب دانوے کو واضح طور پر کارکن کو لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق ایم پی راؤ صاحب دانوے ریاست مہاراشٹر کے شہر جالنہ میں شیوسینا کے امیدوار ارجن کھوتکر سے ملنے پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔

- Advertisement -

فوٹو سیشن کے دوران بی جے پی رہنما کے ایک کارکن نے قریب آنے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے لات مار کر دور کیا۔

جب مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو راؤ صاحب دانوے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد لات کھانے والے کارکن کو مؤقف بھی سامنے آگیا۔

کارکن نے وضاحت پیش کی کہ میں تین سال سے راؤ صاحب دانوے کا دوست ہوں، سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسا ویڈیو میں دکھایا گیا ایسا کچھ نہیں ہے، راؤ صاحب دانوے کی قمیض پھنس گئی تھی، میں ان کے قریب کھڑا تھا تو قمیص ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں