پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ابوظہبی : جنسی زیادتی اورقتل‘ پاکستانی نژاد شخص کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: پاکستانی بچے کو اغوا کرنے‘ جنسی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت سنا دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ابو ظہبی میں مقیم ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کیا گیا ‘ اس پر الزام تھا کہ اس نے ۱۱ سالہ پاکستانی بچے کو اغوا کرکے اپنے مکان کی چھت پر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

ابو ظہبی کی فوجداری عدالت نے آج بروزپیر 33 سالہ پاکستانی شخص کو اغوا‘ جنسی زیادتی اور قتل جیسے سنگین جرم میں سزائے موت سنائی اور ساتھ ہی مجرم کو حکم دیا کہ وہ بچے کہ والدین کو دو لاکھ درہم ہرجانہ بھی ادا کرے ۔

بچے کی شناخت اذان ماجد کے نام سے ہوئی ہے‘ جو کہ ۱جون 2017 کو گھر سے نماز کی ادائیگی کے لیے نکلا اورلاپتا ہوگیا‘ بچے کی لاش اگلے دن مرور روڈ پر واقعہ اپارٹمنٹ کی چھت پر ملی جہاں وہ اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم بچے کا رشتے دار بھی تھا‘ اس نے بچے کو چھت پر لے جانے کے لیے عورت کا بہروپ دھارا اور اپنی سفلی خواہشات کی تسکین کے بعد بہیمانہ طریقے سے رسی کا استعمال کیا اور بچے کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا۔

واقعے میں مجرم قرار دیے شخص نے ان تمام الزامات کی دورانِ سماعت ہر مرحلے پر نفی کی اور کہا کہ اس نے پولیس اور وکیلِ استغاثہ کے دباؤ میں آکر اقرارِ جرم کرلیا تھا جبکہ وہ اس معاملے میں ملوث نہیں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں