اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کمسن بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ہارون آباد: پولیس نے کمسن یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی کامقدمہ درج کرکےملزمان کوگرفتارکرلیا ، بااثرملزمان ماں پرصلح کے لئے دباؤ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلم ولد صدردین جوئیہ اور مدثر رحمن ولد محمد بشیر نے اسلام پورہ کی رہائشی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ گھر میں داخل ہوکرزیادتی کی۔

پولیس کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی کی والدہ شادی کی ایک تقریب میں گئی ہوئی تھیں اوربھائی گھرسے باہر تھا۔ لڑکی کی چیخ و پکارسن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے جس پرملزمان فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق فقیروالی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملزمان کوگرفتارکرکے عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ لڑکی کی ماں کو صلح کے لیے بااثر ملزمان کی طرف سے دھمکی آمیز فون کالیں آرہی ہیں۔

متاثرہ بچی کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے سیاسی تعلق ہے اوروہ نامعلوم نمبروں سے بذریعہ فون دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگرصلح نہ کی تو انجام اچھا نہ ہوگا۔

پولیس کےتفتیشی افسرنے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے اوروہ عدالتی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں ہیں، ڈی این اے ٹییسٹ بھی کرالیا گیا ہے جس کے لیے رپورٹ کا انتظارہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں