اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اوباش نوجوان کی گونگی بہری ذہنی مریضہ لڑکی سے زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

مریدکے:آبادی ٹپیالہ میں اوباش نوجوان نے گونگی بہری ذہنی مریضہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم عاصمہ گھر میں اکیلی تھی، بھائی بھابی مزدوری کرنے کھیتوں میں گئے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم اوباش گھر میں داخل ہوا، ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا، زیادتی کی شکار لڑکی کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھتیجی سے زیادتی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں بچی سے زیادتی کیس میں اپنی بھتیجی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویران جگہ پر اپنی بھتیجی کو حوس کانشانہ بنایا تھا اور بچی کی نشان دہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

زیادتی کا جھوٹا کیس دائر کرنے والی لڑکی کے ساتھ قسمت کا عجیب کھیل

ملزم عثمان شیخ نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ میں بہک گیا تھا مجھ سے بڑی غلطی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں