منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

لاہور: نابینا طالبہ سے زیادتی، محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دیبالپور میں 16 سالہ نابینا طالبہ سے زیادتی پر محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث تین ملازمین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے معطل کر دیا۔

ترجمان اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 90 دن کے لیے معطل کیا گیا، ملازمین میں میوزک ٹیچر محمد کامران خان، چوکیدار صفدر اور اٹینڈنٹ اللہ دتا شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس کیس میں ڈی پی او فرقان بلال کی ہدایت پر گزشتہ روز 2 ملزمان کامران اور صفدر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، جب کہ تھانہ سٹی دیپالپور میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نابینا طالبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتے رہے۔ متاثرہ نابینا طالبہ کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں