لاہور : پنجاب میں خسرہ کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وبا سے اموات کی تعداد28 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خسرہ کی وبا بےقابو ہوگئی، کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ْ
مرض کا شکار مزید دو بچے دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبےمیں خسرہ سے اموات کی تعداد اٹھائیس تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گیارہ ہزار سے زائدمشتبہ کیسز،،جبکہ تین ہزار چارسوکنفرم مریض ہیں، مجموعی تعداد تین ہزارچارسوساٹھ تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ روز خسرہ کے پونے300 مشتبہ کیسزرپورٹ ہوئے، لاہور سے انتالیس، گوجرانوالہ سےدس، وہاڑی سےچھبیس، شیخوپورہ سے ستائیس اور فیصل آباد سے تینتیس مشتبہ مریض سامنے آئے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان دنیا بھر میں خسرے کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالےدس ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
ملک میں گزشتہ سال میں جولائی سےدسمبرکےدرمیان سات ہزار سے زیادہ افراد خسرےکاشکار ہوئے تھے۔
طبی ماہرین کے مطابق جسم پرسرخ دانوں، بخار، کھانسی، نزلے اور زکام خسرہ کی علامات ہیں، اکثر والدین جسم پر دانوں کو چکن پاکس سمجھ کربچوں کواسپتال نہیں لےجاتے ، اگرتین یا چاردن تک بخارنہ اُترے اورکھانسی ختم نہ تووالدین بچوں کوفوری ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔