لاہور : پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، کورونا کے باعث مزید نو افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2107کیسزرپورٹ رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کے گزشتہ 24گھنٹے کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 9 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد13 ہزار 157 ہوگئی۔
صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور اور راولپنڈی سے تین تین جبکہ بہاولپور، فیصل آباد اور گوجرانولہ سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
سیکریٹری محکمہ ہیلتھ کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس اوپیزجاری کردیئے گئے ہیں۔
عمران سکندر کے مطابق 24 گھنٹےمیں پنجاب میں کوروناکے2107کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 573 ہوگئی۔
سیکریٹری محکمہ ہیلتھ نے بتایا پنجاب میں کوروناکے436296مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 120 ہے۔
عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہمگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح آٹھ اعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔