جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

معروف امریکی ریپر ریسٹورنٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لوس اینجلس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے معروف ریپر پی این بی راک کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی این بی راک کا اصل نام ’راقم ایلن‘ ہے جو آج ایک ریسٹورنٹ میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ڈاکو گھس آئے۔

ایک ڈاکو نے ریپر کے سر پر پستول تان کر ان سے زیورات اور نقدی کا مطالبہ کیا جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے اور مغلظات بکیں۔

مطالبے سے انکار پر ڈاکو نے ریپر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے ہی موت کے منہ میں جا چکے تھے۔

پی این بی راک کو 1 بج کر 15 منٹ پر گولی ماری گئی تاہم اس سے کچھ دیر قبل انہوں نے گرل فرینڈ کے ہمراہ انسٹا گرام تصویر پوسٹ کی تھی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں