سعودی عرب میں ایک چھوٹا نایاب نسل کا بکرا 60 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے، جس کی بھارتی کرنسی میں قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ننھے سے بکرے کے لمبے کان اسے دیگر بکروں سے مختلف بناتے ہیں۔ مختلف نیوز پورٹلز کی رپورٹس کے مطابق اس بکرے کی نیلامی کے لئے خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں، جس میں صرف اس بکرے کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق اس منفرد بکرے کی نیلامی کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کمسن بکرے کے لمبے کان اور نایاب خصوصیات نے سعودی عرب میں ایک ہلچل مچا دی۔ جانور پالنے کے شوقین سعودی شہری اس بکرے کے دیوانے ہو گئے ہیں۔
اس کی منفرد شکل اور خوبصورتی نے اسے ایک قیمتی جانور بنا دیا۔ اسے حاصل کرنے کے لیے مختلف لوگوں نے نیلامی میں اپنی بولی بڑھانی شروع کی۔
سب سے اہم بات یہ تھی کہ بکرے کی نیلامی کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں صرف اس بکرے کے لیے ہی بولیاں لگائی جا رہی تھیں۔
آخر کار ایک سعودی شہری نے اس منفرد بکرے کو 60 ہزار سعودی ریال میں خرید لیا، جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے۔
Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز
اس نیلامی نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا کہ ایک جانور کی قیمت اتنی زیادہ کس طرح ہوسکتی ہے۔