ٹوکیو : جاپان کے ارب پتی فیشن برانڈ کے بانی یساکو مائزاوا نے چاند کا سیاحتی دورہ کرنے کےلیے 8 افراد کو مدعو کرلیا۔
اس سے پہلے کبھی نجی طور پر چاند کا سیاحتی دورہ نہیں کیا گیا لیکن اب وہ گھڑی نزدیک ہے جب عام افراد چاند کا دورہ کریں گے، جاپانی ارب پتی پہلے شخص ہیں جنہیں ستمبر 2018 میں اسپیس ایکس نے چاند کے پہلے نجی سیاحتی دورے کے لیے منتخب کیا تھا۔
یساکو مائزاوا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ 6 س 8 فنکاروں کو لیجانا چاہتے ہیں لیکن 2018 کا سیاحتی دورہ کسی وجہ سے ملتوی ہوگیا اور اب 2023 میں ہوگا۔
اس دورے پر 10 سے 12 افراد کو جائیں گے جس میں سے ایک جاپان کے فیشن برانڈ کے بانی یساکو مائزاوا ہیں جو 2 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔
انہوں نے دوسری ویڈیو میں اعلان کیا ہے کہ میں ہر پس منظر کے افراد کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا ہوں، مشن میں 10 سے 12 افراد کے ہوں گے مگر میں 8 لوگوں کو اس سفر کے لیے مدعو کرنا چاہتا ہوں۔
جاپانی ارب پتی نے کہا کہ یہ ایک مقابلہ ہوگا جس میں کامیاب ہونے والے 8 افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔
یساکو مائزاوا کی جانب سے سیاحتی دورے کےلیے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جس پر اب تک 27 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
نئے اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ منتخب افراد کو تربیت کیسے فراہم کی جائے گی مگر یہ ضرور واضح ہے کہ ان کے ٹکٹ کی قیمت جاپانی ارب پتی ہی ادا کریں گے۔
جاپانی ارب پتی کا کہنا تھا کہ چاند تک کا سفر تین دن کا ہے، وہاں پہنچ کر اسٹار شپ چکر لگائے گا اور پھر تین دن زمین پر واپس آنے میں لگے گیں۔
خیال رہے کہ اسٹار شپ اسپیس ایکس کا ایسا راکٹ سسٹم ہے جو انسانوں کے ساتھ 100 ٹن کا سامان خلائی سفر میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔