تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اسلام آباد میں شیخ زید النہیان کی تصاویر نمائش کے لیے پیش

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیخ زید انٹر نیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات کے سابق صدر کی تصاویر کی’شیخ زید پاکستانیوں کے دلوں میں موجود ہے‘ کے نام سے لگائی گئی نمائش کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع شیخ زید انٹرنیشنل اکیڈمی کے زہر اہتمام متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کے جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران لی گئی تصاویر کی پانچ روزہ نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شیخ زید النہیان بن سلطان کی پاکستان کے دورے پر لی گئی نایاب تصویر

شیخ زید انٹرنیشنل اکیڈمی کی جانب سے سنٹارس شاپنگ مال میں ’زید پاکستانیوں کے دلوں بستا ہے‘ کے نام سے لگائی گئی نمائش کا افتتاح پاکستان میں تعنیات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے کیا، اس موقع پر دیگر ملکوں کے سفیروں، اعلیٰ عہدیدران اور میڈیا نمائندگان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


پاکستانی ثقافت کا گم گشتہ پہلو ’دالان‘ لندن میں جلوہ گر


شیخ زید انٹر نیشنل اکیڈمی نے متحدہ عرب امارات کے سابق صدر کی 25 سے زائد تصاویر کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے، جس کے شیخ زید اور پاکستانیوں کا رشتہ مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔
اسلام آباد کے سینٹارس مال میں لگائی نمائش میں یو اے ای سفارت کار موجود ہیں

نمائش میں پیش کی گئی تصاویر شیخ زید کی جانب سے پاکستان میں انسانیت اور ملک کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو بیان کرتی ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ زید انٹرنیشنل اکیڈمی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تصویروں کو مستقبل میں شیخ زید اکیڈمی اور کراچی میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -