بھارتی ریاست راجھستھان میں گلابی رنگ کا نایاب چیتا دیکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے رانک پور ریجن میں واقع ضلع پالی کی پہاڑیوں میں ’گلابی رنگ‘ کا نایاب چیتا دیکھا گیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات نے چیتے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ نایاب نسل کا چیتا ملک میں پہلی بار نظر آیا۔
Rare pink leopard sighted in Ranakpur hills of Rajasthan (For global #wildlife #news, visit #wildtrails at https://t.co/qdysMKANMv) pic.twitter.com/XE34LVcgBb
— WildTrails.in (@_WildTrails) November 10, 2021
ماہرین کے مطابق جینیاتی بیماری کی وجہ سے چیتے کا رنگ اسٹاربیری کی طرح گلابی ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقا کے جنگل میں گلابی رنگ کا نایاب چیتا نظر آیا تھا، بعد ازاں 7 سال بعد یعنی 2019 میں ایک بار پھر اسے دیکھا گیا تھا۔
Fascinating. A strawberry coloured pink leopard was recently sighted in the Aravalli hills of south Rajasthan. This is the first time this rare cat has been seen in India. Earlier sightings were reported from South Africa in 2012 and 2017. pic.twitter.com/stpinzv5fC
— Pritish Nandy (@PritishNandy) November 10, 2021
محکمہ جنگلات اور مقامی افراد نے بتایا کہ انہوں نے اس چیتے کو متعدد بار علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شروع میں تو وہ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے، جب اس بات کی اطلاع وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کو ملی تو اُن کی بڑی تعداد تصاویر بنانے کے لیے اس علاقے میں پہنچی تھی۔