تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سمندر میں‌ کیا نظر آیا، ماہرین بھی حیران

بیجنگ: ہانگ کانگ کے سمندر میں گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھ کر ماہرین حیران رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کو اس سے قبل کئی بار اطلاع موصول ہوئی کہ ہانگ کانگ کے سمندر میں گہرے گلابی رنگ کی ڈولفن مچھلیاں دیکھی گئیں ہیں۔

اس سے قبل مارچ میں چند ماہی گیروں نے ڈولفن دیکھیں تھیں جس کے بعد انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اس بات کی اطلاع دی۔

ایک بار پھر ہانگ کانگ کے سمندر میں گلابی رنگ کی ڈولفن کو دیکھا گیا، جس کی اب ماہرین تصاویر لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ گلابی رنگ کی ڈولفنز سمندر میں موجود ہیں جو سطح پر بہت کم ہی آتی ہیں  کیونکہ یہ گہرے سمندر میں موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین یہ بھی مانتے ہیں کشتی میں شکار کے لیے جانے والے مچھیرے انسان دوست ڈولفنز کو دیکھ سکتے ہیں۔

گلابی ڈولفن عام طور پر کہاں پائی جاتی ہے؟

دنیا کے سب سے بڑے برساتی جنگل ایمازون کے پانیوں میں ایک نہایت انوکھی ڈولفن پائی جاتی ہے جس کا رنگ گلابی ہے۔

واضح رہے کہ ایمازون کے جنگلات کا سلسلہ برازیل کے علاوہ پیرو، کولمبیا اور دیگر جنوبی امریکی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ رین فاریسٹ کی خاصیت رکھنے والے یہ جنگل یعنی جہاں بارشیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، دنیا میں موجود برساتی جنگلات کا 60 فیصد حصہ ہیں۔

یہاں پائی جانے والی گلابی ڈولفن زمین پر پائی جانے والی میٹھے پانی کی طویل ترین ڈولفن بھی ہے۔ یہ ڈولفن ایک خاص تکنیک کے ذریعے اپنا شکار ڈھونڈتی ہے۔ یہ پانی کی لہروں کی آواز سے شکار کی نقل و حرکت کا اندازہ لگاتی ہے اور پھر اس پر جھپٹتی ہے۔

Comments

- Advertisement -