دبئی: متحدہ عرب امارات میں سورج گرہن آئندہ ماہ 172 سال بعد دیکھا جائے گا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات دسمبر میں ایک غیرممعولی آسمانی مظاہر کا مشاہدہ کرے گا جو 1847 کے بعد پہلی بار ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سورج گرہن 26 دسمبر کو 2019 کو ہوگا جو متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔
- Advertisement -
خلیج ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 7 بجے سے سورج کو گرہن لگنا شروع ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اس طرح کا سورج گرہن یو اے ای میں سن 1847 میں دیکھا گیا تھا اس کے بعد سے اب آئندہ ماہ 26 دسمبر کو اماراتی شہریوں کو یہ منظر دیکھنے کو ملے گا۔