ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا ہے۔

اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے جس میں سے ایک ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی ہیں جنھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، یہ فلم کوئی خاص توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم راشا کی اداکاری اور ان کے رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے راشا نے اپنی اور ماں روینہ ٹنڈن کے بہترین تعلقات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔

19 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بچی تھی تو مجھے کئی بار تھپڑ بھی پڑجایا کرتے تھے، میں بچپن میں اپنے ناخن کترا کرتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگادیا کرتی تھیں کہ میں ایسا نہ کرسکوں۔

راشا تھاڈانی نے کہا کہ میں بہت شیطان تھی، میں بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہوجاتے تھے، اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی اوکے ماما مگر ٹھیک ایک منٹ بعد میں وہی کام کرتی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ دوسری ماؤں کی طرح روینہ ٹنڈن بھی مجھے میری غلطیوں پر ٹوکتی ہیں، وہ میرے لیے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں