پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

راشا تھاڈانی نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصویر کیوں شیئر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو حال ہی میں سلمان خان کے شو ’بگ باس 18‘ کے  ویک اینڈ کا وار کے سیٹ پر دیکھا گیا، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’آزادی ‘ کی تشہیر کر رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rasha Thadani (@rashathadani)

- Advertisement -

تاہم اب اداکارہ راشا تھاڈانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شو کی تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے، اس سیریز میں اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تصاویر میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کو اداکار سلمان خان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ فل سرکل موؤمنٹ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

دوسری جانب بگ باس شو کے میزبان سلمان خان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو انٹروڈیوس کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں آنے والوں وقت میں کئی سپر ہٹ فلمیں کریں گے، اور یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ تم لوگ ہیرو اور ہیروئن بن گئے ہو اور میں اب بھی وہی کا وہی ہوں۔

یاد رہے کہ کچھ مہینے پہلے اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام پر اسی تصویر کو شیئر کیا تھا، انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے، تصویر میں میری بیٹی راشا ہے، سلمان خان کے ساتھ تصویر  میں موجود راشا کی اس وقت عمر 5 سال تھی۔

واضح رہے کہ فلم آزاد میں اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن اس فلم کے زریعے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ڈیانا پینٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

فلم کی کہانی برصغیر میں انگریزوں کے قبضے اور ہندوؤں کے حالات کے گرد گھومتی ہے جس میں اجے دیوگن ایک باغی ڈاکو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم آزاد 17 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے کئی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں