پاسلام آباد: وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید نےعمران خان پرملک دشمنوں سےپیسےلینے کاالزام لگادیا، انہوں نے الیکشن کمیشن پربھی پی ٹی آئی سےگٹھ جوڑ کا الزام لگایا ہے۔
پرویزرشید نےدعوٰی کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اورعمران خان کاگٹھ جوڑہے اورالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گناہوں پرپردہ ڈال رکھا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت کیوں دی گئی اور بغیر اکاؤئنٹس جمع کرائے انہیں انتخابی نشان کس طرح الاٹ کیا گیا۔
پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پراکاوئنٹس اورغیرملکی فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی ہے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر بیرونِ ملک سے امداد لینے پر پابندی ہے لیکن عمران خان نے ملک دشمن عناصرسے کروڑوں ڈالر حاصل کئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکبربابراحمد نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف درخواست دائر کی جس پرعمران خان تیرہ ماہ تک بہانوں سے تاریخیں لیتے رہے اور جب کوئی جائے فرار نہ ملی تو وکیل بدل دیا
پرویزرشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے2013کےالیکشن میں دھاندلی سے حصہ لیا تھا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عمران خان غیر پارلیمانی زبان کے استعمال سے گریز کریں.