اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ن لیگ آپ کے ساتھ ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں: پرویز رشید کا فاروق ستار سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے رابطہ کرکے انھیں‌ تعاون کی پیش کش کی ہے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) نے فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے.

ایک جانب جہاں‌ فاروق ستار کی مشکلات میں‌ اضافہ ہورہا ہے اور رابطہ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی وجہ سے وہ تنہا نظر آرہے ہیں، وہیں‌ انھیں نئے اتحادی بھی میسر آرہے ہیں.

اسی ضمن میں‌ پرویزرشید نے ڈاکٹرفاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیاسی صورت حال، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا.

ایم کیو ایم ذرایع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ایم کیوایم کےاندرونی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی. پرویز رشید کی جانب سے فاروق ستارکومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی.

پرویز رشید نے فاروق ستار سے کہا ہے کہ ن لیگ آپ کے ساتھ کھڑی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں.

یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کر رہے ہیں، فاروق ستار

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آپ کی پارٹی پر قبضےکی کوشش کی جا رہی ہے، ہم ایسا نہیں‌ ہونے دیں گے.

فاروق ستار نے ن لیگ کے تعاون کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی میں بڑی سازش کا شکارہو رہےہیں.

فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں ہمت والا ہوں، حق پر ہوں ، ڈٹا رہوں گا.

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اندرونی بحران کے دوران فاروق ستار کا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے بھی رابطہ ہوا تھا.

فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتے، فروغ نسیم

تجزیہ کاروں‌ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے تناظر میں ن لیگ کا فاروق ستار سے رابطہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے.


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں