راولپنڈی: نتھیا گلی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شیخ رشید ملنے پہنچ گئے،عوامی مسلم لیگ کے رہنما جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ تین ستمبر کو احتجاج دھرنے میں کیوں تبدیل نہ ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بغیر کسی پروٹوکول کے نتھیا گلی کی سیر کو نکلے گئے، پہاڑی راستوں پر واک کی اور خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے اسی موقع پر شیخ رشید بھی کپتان سے ملنے نتھیا گلی پہنچ گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیئرمین پی ٹی آئی وجہ جاننے گئے کہ تین ستمبر کو ایسا کیا ہوا کہ آخری وقت دھرنے کا پروگرام کینسل کرنا پڑا،یاد رہے کہ یہ سراغ لگانے کا ارادہ شیخ رشید نے اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں ظاہر کیا تھا۔
پاور پلے میں شیخ رشید نے بتایا تھا کہ پہلے وہ عمران خان اور پھر طاہر القادری سے ملیں گے، عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی جس میں حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق ہوا ، یہ بھی طے ہوا کہ محرم کے بعد رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا۔