جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں برائن لارا کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کی پیشگوئی کو درست ثابت کر دیا۔

لارا نے ٹورنامنٹ سے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ افغانستان فائنل فور ٹیموں کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

لیجنڈ کی پیشگوئی کسی حد تک درست ثابت ہوئی ہے، ان کی چار میں سے تین ٹیموں نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ہے البتہ ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز جگہ نہیں بنا سکی۔

برائن لارا نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

- Advertisement -

کنگسٹاؤن میں بارش سے متاثرہ میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو آٹھ رنز سے سنسنی خیز شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمارے لیے سیمی فائنل میں جانا ایک خواب ہے جس طرح سے ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا، یقین اس وقت آیا جب ہم نے نیوزی لینڈ کو ہرایا یہ ناقابل یقین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واحد آدمی جس نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا وہ برائن لارا تھا اور ہم نے اسے درست ثابت کیا جب ہم ان سے استقبالیہ پارٹی میں ملے تو میں نے کہا تھا کہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں