جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اور ورلڈکپ کلاس لیگ اسپنر راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں پاکستان کے سابق کرکٹر کا اہم ترین کردار ہے۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں انضام الحق کا بڑا ہاتھ ہے، جب وہ 2015 میں افغانستان ٹیم کے کوچ تھے تو انھوں نے کہا کہ مجھے ایک لیگ اسپنر چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ راشد کو اس وقت کے افغان ٹیم کے کوچ انضام افغان ٹیم میں لے کر آئے، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ میں جو بہتری آئی ہے وہ عمر گل کے بطور کوچ جانے کی وجہ سے آئی ہے۔

- Advertisement -

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر گل ایک عرصے تک افغانستان ٹیم کا بولنگ کوچ رہا ہے، اس ٹیم کے پہلے اسپنرز زیادہ وکٹیں لیتے تھے، تاہم اس کے بعد جتنا عرصہ عمر گل افغان ٹیم کے کوچ رہے فاسٹ بولرز نے سب سے زیادہ آؤٹ کیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا سائن ہے کہ کوئی بھی آتا ہے تو افغانستان کے کرکٹرز اس سے سیکھتے ہیں اور عمل کرتے ہیں۔

وہ لوگ ہماری کرکٹرز کی طرح نہیں ہیں کہ ایک کان سے سنا اور دوسرے کان سے نکال دیا، اس کے علاوہ سن رائزر حیدرآباد نے بھی راشد خان کو پک کیا اور انھیں پالش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں