تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان سے ٹاکرا، راشد خان کا مداحوں کے نام اہم پیغام

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل مداحوں کو اہم پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے، کھیل اقوام میں یکجہتی پیدا کرتے ہیں۔

راشد خان نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ’دو ہزار انیس ورلڈ کپ والے واقعے کو نہ دہرائیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

افغانستان کی ٹیم بھی اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں، پاکستان نے افغانستان سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔

افغان شائقین شکست کو برداشت نہ کرسکے تھے، میدان اور میدان سے باہر افغان تماشائیوں نے پاکستانی شائقین کے ساتھ ہلڑ بازی اور جھگڑا کیا تھا۔

افغان شائقین کے اس عمل پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے شائقین کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -