ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر افغان کرکٹر راشد خان اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے اور افسردہ پیغام جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں، ان کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر تصویر پر افغان کرکٹر نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پیاری امّی! کیا آپ واپس آکر کچھ دیر ٹہر سکتی ہیں؟، میں آپ کی آواز سننا چاہتا ہوں اور آپ کو مسکراتا دیکھنا چاہتا ہوں۔‘
راشد خان مزید لکھتے ہیں کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، آپ کو کبھی جانے نہیں دینا چاہتا اور آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں، اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ کو یاد رکھنا آسان ہے، میں یہ ہر روز کرتا ہوں لیکن آپ کی کمی دل کا درد ہے جو کبھی دور نہیں ہوتا ہے۔‘
Dear Mom ,
Could you come back and stay for while,I want to hear your voice and see you smile.I want to hold you tight and never let you go and tell u how much I love u.Remembering you is easy,I do it everyday,but missing you is heartache that never goes away. #happymothersday❤️ pic.twitter.com/fdsTqBMWYG— Rashid Khan (@rashidkhan_19) May 8, 2022
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن ”ورلڈ مدرز ڈے“ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے۔