ملیبرن: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان جمعرات کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے۔
بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی انجری کی وجہ سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
کلب کے جنرل منیجر ٹم نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ راشد خان پچھلے سات سال سے ہمارے ساتھ ہے، اس ایڈیشن میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔
کلب کے منیجر نے کہا کہ راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے محبت کرتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ بی بی ایل میں کھیلنا کتنا پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہ کھیل میں طویل مدت تک کھیل سکیں۔
راشد خان نے 2017 سے اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں، انہوں نے 69 میچوں میں 6-17 کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ 98 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ لیگ اسپنر راشد خان کو اگلے ماہ شروع ہونے والے بی بی ایل ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے ساتویں سال کھیلنا تھا۔