ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کابل دھماکوں پر افغان کرکٹر راشد خان بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل میں ہونے والے دھماکوں پر افغان کرکٹر راشد خان نے بھی ردعمل دے دیا۔

افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں پر افغانستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسردگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’افغانیوں کا قتل عام بند کیا جائے، کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے، براہ کرم قتل عام بند کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 72 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ دھماکے امریکی فوج نے کیے ہیں جبکہ امریکی رہنما جان کربی نے دھماکوں کا ذمہ دار داعش کو ہی ٹھہرایا تھا۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے کابل میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں