پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز میں شامل افغان لیگ اسپنر راشد خان ایونٹ میں آج اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔
افغانستان کی ٹیم بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Rashid tells @erinvholland about his splendid bowling show tonight.
Full video: https://t.co/YPqycHUF7l#HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvKK @rashidkhan_19 pic.twitter.com/269GeOGb88
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔
راشد خان نے اس سیزن میں دو بار قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ایک بار رضوان کی وکٹ لی تھی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ آج رات 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔