منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9 شروع ہونے سے قبل لاہور قلندرز کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

افغان لیگ اسپنر راشد خان پاکستان سپر لیگ سیزن 9 سے دستبردار ہوگئے۔

افغان کرکٹر راشد خان پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے انہیں کمر کے آپریشن کے باعث پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

راشد خان گزشتہ تین پی ایس ایل سیزن سے لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

دسمبر میں ہونے والے ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے راشد خان کو سلور کیٹیگری میں پک کیا تھا تاہم ان سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ پی ایس ایل کا رواں سیزن نہیں کھیل سکیں گے۔

تاہم اب راشد خان باضابطہ طور پر ٹورنامںٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے ری ہیب کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر کی نومبر میں سرجری ہوئی تھی۔

لاہور قلندرز سپلیمنٹری کیٹیگری اور متبادل ڈرافٹ میں راشد کی جگہ کسی اور کھلاڑی کا انتخاب کرسکے گی جس کی پی سی بی نے بھی تصدیق کردی ہے۔

راشد نے رواں ماہ کے شروع میں ٹی 20 سیریز کے دوران اپنے بھارت پہنچے لیکن وہ کھیلنے کے لیے کافی فٹ نہیں تھے۔

اس سے قبل بگ بیش لیگ اور ایس اے ٹوینٹی دونوں سے دستبردار ہو چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں