تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’’بابو تو پھر بابو ہے‘‘

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے گزشتہ روز سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے تعریف کی جس کے بعد سابق وکٹ کیپر راشد لطیف اور محمد عامر نے سرفراز کی حمایت میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ، گریم اسمتھ اور مصباح الحق سے بہتر کپتان تھے، وہ میدان میں کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے تھے لیکن میدان سے باہر بھائیوں کی طرح رہتے تھے۔

سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا رہا، وہ ایک باکمال کپتان تھا۔

مکی آرتھر کے بعد سابق کپتان راشد لطیف اور فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز کی تعریف کرتے دکھائی دئیے۔

محمد عامر نے سابق کپتان کے لیے دلچسپ جملے لکھے ’بابو تو پھر بابو ہے۔‘ عامر نے اس کے ساتھ ہی ہنسنے کی ایموجیز بھی بنائیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ ’میں نے کہا تھا نہ سرفراز احمد اچھے سے ٹیم کی قیادت کررہا تھا، اسے کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہئے تھا، سرفراز کی کپتانی میں ہم نے 11 ٹی 20 سیریز جیتیں اور ورلڈ کپ 2019 میں لگاتار چار میچز میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ورلڈ کپ کے فوری بعد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا اور بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سونپ دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -