اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مانچسٹر ٹیسٹ، راشد لطیف کا فائنل الیون کا اعلان، سرفراز، سہیل ڈراپ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے انگلش ٹیم کے خلاف  پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی حتمی الیون کا اعلان کردیاجس میں حیران کن طور پر سرفراز کی جگہ رضوان کو ترجیح دی ہے۔

راشد لطیف نے اپنی ٹیم میں آل راؤنڈر کو شامل کرنے کے بجائے اسپیشلسٹ کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ چھ بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے، رضوان وکٹ کیپر کے طور پر ہونگے، تین فاسٹ بولرز اور اسپنر کی حیثیت سے یاسر شاہ ہوں گے، شان مسعود درمیانی رفتار سے بھی بولنگ کرسکتے ہیں لہٰذا آپ ان سے  سے 6 سے آٹھ اوور بھی کرواسکتے ہیں۔’

سابق پاکستانی کپتان نے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ، جن کے 56.78 کی اوسط سے 12 ہزار سے زیادہ فرسٹ کلاس رنز ہیں، راشد لطیف کے مطابق فواد کی شمولیت سے ان کی دہائی طویل ٹیسٹ کرکٹ کی خشک سالی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، کیونکہ مڈل آرڈر بیٹسمین نے آخری بار 2009 میں طویل ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

راشد لطیف نے پریکٹس میچ میں تباہی مچانے والے فاسٹ بولر سہیل خان کو منتخب نہیں کیا جبکہ ان کی جگہ تین فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ کو شامل کیا ہے ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 5 اگست کو انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

راشد لطیف کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے فائنل الیون

راشد کی ٹیم میں عابد علی ، شان مسعود ، اظہر علی (کپتان) ، بابر اعظم ، اسد شفیق ، فواد عالم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، یاسر شاہ ، محمد عباس ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں