تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

کراچی ٹریفک جام، پریشانی سے بچنے کے لیے راشد لطیف کرکٹ کھیلنا شروع

کراچی: شہر قائد کے  ناظم آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر عوام نے احتجاج کیا، جس کے باعث سائٹ ایریا سے ناظم آباد جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوا۔

عوامی احتجاج کے باعث سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی سے ناظم آباد عید گاہ تک بدترین ٹریفک جام ہوا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اے آر وائی اسپورٹس روم اور ہر لمحہ پرجوش میں بطور کرکٹ ماہر شامل ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف بھی عوامی احتجاج سے متاثر ہوئے کیونکہ وہ سائٹ ایریا میں واقع اے آر وائی نیوز کے دفتر میں موجود تھے۔

پروگرام ختم ہونے کے بعد جب انہوں نے گھر کی طرف روانگی اختیار کرنے کا ارادہ کیا تو گاڑیوں کی قطاریں اور بے ہنگم ٹریفک دیکھ کر اپنا فیصلہ واپس لیا اور دفتر میں ہی قیام کو ترجیح دی۔

اس دوران اپنا وقت اچھا گزارنے کے لیے انہوں نے ٹینس بال کرکٹ کھیلنا شروع کردیا۔ راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد میں نے تنویر احمد، نجیب الحسنین اور ڈائریکٹر فواد خان کے ساتھ پارکنگ ایریا میں ٹینس بال کرکٹ کھیلنا شروع کردی‘۔

انہوں نے کرسی کو متبادل وکٹ کے طور پر اپنے پیچھے رکھا اور بلا تھام کر کریز پر کھڑے ہوگئے۔ ویڈیو میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی تنویر احمد نے باونسر مارا تو راشد لطیف اسے کھیل نہیں سکے اور گیند سیدھی وکٹ کیپر کے پاس گئی۔

Comments

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں