جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’’شاٹس بابر مارتا ہے جھومتی پوری قوم ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سابق کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں حاصل کیا، بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

قومی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم کا نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کی تعریف کی جارہی ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ ’شاٹس بابر مارتا ہے لیکن جھومتی پوری قوم ہے۔‘

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں اس سے قبل احمد شہزاد اور محمد رضوان نے تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کی تھی، بابر نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، علاوہ ازیں بابر اعظم، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں