بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : وزیراعظم متحدہ عرب امارات راشد المکتوم نے جیلوں اور اصلاحی مراکز میں اسیر مخلتف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا پروانہ نائب صدر و وزیراعظم متحدہ عرب امارات راشد المکتوم نے 46 ویں قومی دن کی خوشی میں جاری کیا جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا جس میں 606 قیدیوں کی رہائی کا مژدہ سنایا گیا۔

- Advertisement -

رہائی پانے والوں کا تعلق مختلف ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے جو ملازمت کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے اور معمولی جرائم میں ملوث پائے جانے کے بعد مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے تھے یا اصلاحی مراکز میں بحالی کے مرحلے سے گذر رہے تھے۔

خیال رہے ہر سال 2 دسمبر کو بہ طور ’الیوم وطنی‘ کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے اہم عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیا جاتا ہے جب کہ آتش بازی کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں