ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

بھارت میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ کرینگے، راشد سومرو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما راشد محمود سومرو  نے کہا ہے کہ بھارت نے پان بند کرنے کی غلطی کی تو بھارت میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بھارت نے دھمکی دی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے پاکستان کا پانی بند کردیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت ذرا پانی بند کرکے تو دکھائے پھر ہم کیا کرتے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا پاکستان کیلئے لڑنا پڑا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے، ہم بھارت میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں اپنے مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم ایک قطرہ پانی اپنے بھائی پنجاب، بلوچستان کو دینے کیلئے تیار نہیں تو بھارت کو کیسے دینگے، ہم اپنے پانی کیلئے لڑسکتے ہیں اور بھارت کا جینا دوبھر کردیں گے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے فوری بعد بھارت سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے والے پیغامات میں پاکستان پر براہ راست الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور ساتھ ہی سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے مطالبات بھی سامنے آنے لگے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا پر سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے سمیت مختلف اقدامات کے اشارے کیے بھی جاتے رہے اور بعد میں بھارتی حکومت کی جانب سے وہی اعلانات کیے گئے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا منصوبے کے تحت بھارتی ایجنسیز کی دی گئی لائنز پر کام کر رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں