جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

یومِ فضائیہ : شہید راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے نے شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔

اس موقع پر شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس سمیت اعلیٰ افسران نے ان کی قبر پر پھول رکھے جبکہ دیگر شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یومِ فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھائے گئے اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے افسران نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ملکی دفاع کے لئے ہماری فوج ہر دم جان قربان کر کیلئے تیار ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل زعیم افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاک فضائیہ کی جرات کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے6ستمبر 1965کوبھارتی فوج کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیے، راشد منہاس شہید قوم کے ہیرو ہیں۔

ایئروائس مارشل زعیم افضل کا مزید کہنا تھا کہ راشد منہاس نے پاکستانی قوم کا سرفخر سےبلند کردیا، پاک فضائیہ کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہردم تیار ہے۔

یاد رہے کہ انیس سو اکہتر میں راشد منہاس شہید نے اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انکے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

بیس سالہ راشد منہاس نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں