جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

رشمیکا مندانا نے الو ارجن کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کی اداکارہ رشمیکا مندانا نے ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا نے الو ارجن کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شخت مایوسی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا، اداکار کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

رشمیکا مندانا نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں اس وقت جو دیکھ رہی ہوں اس پر یقین نہیں آ رہا ہے، جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک تھا لیکن یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ ہر چیز کا الزام کسی ایک فرد پر لگایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ صورت حال ناقابل یقین اور دل دہلا دینے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پشپا 2‘ کیلیے الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے کتنا معاوضہ لیا؟

ان کے علاوہ، نانی، ورون دھون، سندیپ کشن اور ننداموری بالکرشن سمیت دیگر اداکار الو ارجن کے دفاع میں سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی پروٹوکول ہر جگہ ضروری ہے لیکن ایک شخص ہر چیز کیلیے ذمہ دار نہیں ہو سکتا۔

الو ارجن کو حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر میں 4 دسمبر کو ہونے والی بھگدڑ میں خاتون کی ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ بھگدڑ میں 39 سالہ خاتون ہلاک اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اداکار کو تلنگانہ ہائیکورٹ نے چار ہفتوں کیلیے عبوری ضمانت دی ہے۔

الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی ’پشپا 2‘ فی الحال تھیٹرز میں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

6 دنوں میں 1 ہزار کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ بزنس

’پشپا 2‘ نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کا سنگ میل عبور کیا۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی مداحوں میں جوش و خروش پایا گیا تھا اور توقع تھی کہ یہ ریکارڈ توڑ بزنس کر سکتی ہے۔

فلم کا انتہائی کم وقت میں کمائی کیلیے 1 ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ اس نے چھ دنوں میں اس سنگ میل کو حاصل کر کے انڈسٹری میں نیا معیار قائم کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں