جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

رشمیکا مندانہ نے پرینیتی چوپڑا کی چھٹی کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے فلم شمشیرا کی ناکامی کے بعد نئی آنے والی فلم ’اینیمل‘ سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

فلم کے ہدایت کار سندیپ ریدی وانگا نے گزشتہ روز انیل کپور (روکی بھائی)، بوبی دیول اور رنبیر اسٹارر ’اینیمل‘ کی پہلی جھلک شیئر کی جس میں رنبیر کپور کو سگریٹ جلاتے دکھایا گیا ہے۔

رنبیر کپور یہ فلم رواں سال اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ نئے اوتار میں سفید شرٹ میں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی واضح ہیں۔

- Advertisement -

فلم کی ہیروئن رشمیکا مندانہ نے بھی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے فلم فیئر ایوارڈ کے موقع پر رنبیر سے متعلق کہا تھا کہ ’پوری انڈسٹری میں رنبیر مجھے میم کہہ کر پکارتے ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔‘

لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ رشمیکا مندانہ اس فلم کی پہلی چوائس نہیں ہیں اس سے قبل معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔

پنک والا کی رپورٹ کے مطابق بھوشن کمار اور سندیپ ریڈی وہ کسی اور اداکارہ کے ساتھ آر کے کی جوڑی کو لینا چاہتے ہیں اور دونوں کا خیال تھا کہ پرینیتی کی بجائے رشمیکا اور رنبیر کی جوڑی اسکرین پر جچے گی۔

 

ادھر پرینیتی چوپڑا اپنے کیریئر میں پہلی بار امتیاز علی کے ساتھ فلم کرنے جارہی ہیں جس کا نام ’چمکیلا بتایا گیا ہے۔‘ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’چمکیلا‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے پرینیتی چوپڑا اینیمل کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رنبیر کپور کی فلم کو شمشیرا پارٹ ٹو، پشپا اور کے جی ایف کے روکی بھائی سے ملایا جارہا ہے اور اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور آخری مرتبہ فلم براہمسترا میں اپنی اہلیہ اور ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں