ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جب بیمار ہوئی تو سلمان خان نے میرا خیال رکھا، رشمیکا مندانا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کا کہنا ہے کہ جب میں فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار ہوئی تو سلمان خان نے میرا خیال رکھا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اپمی بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں اور وہ آئندہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’سکندر‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں رشمیکا مندانا نے ’سکندر‘ میں اپنے کردار سے متعلق بات کرنے سے انکار کیا تاہم سُپر اسٹار سلمان خان کی تعریفوں کے پُل باندھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: رشمیکا مندانا نے الو ارجن کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرا ایک خواب تھا جو پورا ہوا ہے کیونکہ وہ بہت عاجز ہیں، جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے تو میں سیٹ پر بیمار پڑ گئی تھی۔

’جب سلمان خان کو اس بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ٹھیک ہوں؟ انہوں نے فوراً ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ میرے لیے صحت مند کھانا، گرم پانی اور ہر چیز فراہم کرے۔‘

رشمیکا مندانا نے بتایا کہ وہ واقعی آپ کا خیال رکھنے والی شخصیت ہیں، وہ ملک کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں۔

فلم ’سکندر‘ کی ریلیز 2025 میں عید کیلیے شیڈول ہے۔ رشمیکا مندانا اور سلمان خان نے حال ہی میں ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

اس سال کے آخر تک دو مزید گانے یورپ میں شوٹ کیے جائیں گے جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ فلم کا فرسٹ لک پوسٹر 27 دسمبر 2024 کو سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں