پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے جنوبی افریقا کے مایہ ناز کرکٹر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، جنوبی افریقا کے کھلاڑی وین ڈر ڈوسن نے میچز میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
وین ڈر ڈوسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بقیہ میچز میں دستیابی سے متعلق فرنچائزز کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’آرہا ہوں انشا اللہ۔‘
کیا سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کریں گے؟
یاد رہے کہ 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔
پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔