اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

چوہے بینک کے لاکھوں روپے کُتر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں چوہے 14 لاکھ سے زائد کرنسی نوٹ کُتر گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق بھارت میں ایک چوہا اے ٹی ایم مشین میں گھس گیا اور اس نے صبح بینک کھلنے تک 14 لاکھ روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ کتر ڈالے۔

بینک کے عملے نے اے ٹی ایم مشین کھولی تو چوہے کے چبائے نوٹوں کا ڈھیر اور نوٹ کھانے والے چوہے کی لاش برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

چوہے کی نوٹ کھانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل بھی بھارتی ریاست آسام میں اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے کھولا گیا تو ٹیکنیشنز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کہ مشین میں موجود 12 لاکھ روپے سے زائد کے نوٹ کترے ہوئے پڑے تھے۔

بھارت: اے ٹی ایم میں چوہوں نے گھس کر لاکھوں روپے کُتر ڈالے

پولیس کا کہنا تھا کہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے ہوئے سوراخ سے مشین میں داخل ہوئے اور وہاں موجود تمام کرنسی نوٹ کُتر ڈالے، مشین ایک ہفتے سے خراب تھی۔

اے ٹی ایم کے چینل منیجر چندن شرما کا بتانا تھا کہ خراب ہونے سے قبل اس مشین میں 29 لاکھ روپے ڈالے گئے تھے، تقریباً 17 لاکھ روپے بغیر کُترے بچ گئے ہیں جبکہ 12 لاکھ 38 ہزار مالیت کے روپے کو نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں