جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

چوہے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں چوہے کی وجہ سے دو کمسن بچے ہلاک جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان نے گھر میں چوہے مارنے کیلیے زہریلی دوا رکھی تھی جو ہوا میں شامل ہو کر ایک کمرے میں پھیلی جس کے باعث دو کمسن بچوں اور والدین کی حالت غیر ہوئی۔

پڑوسیوں کو جب معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہے۔

- Advertisement -

جب پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر گھر کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ فیملی چوہوں سے تنگ تھی اور انہیں مارنے کیلیے زہریلی دوا کا استعمال کیا۔

ہلاک بچوں کے والد گریدھرن نے پیسٹ کنٹرول کمپنی سے مدد لی جس کے ورکرز گھر میں زہریلا پاؤڈر رکھ کر چلے گئے جو ہوا میں شامل ہو کر ایک کمرے میں پھیل گیا۔

متاثرہ فیملی اسی کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی۔ متاثرین کو چکر اور الٹیاں شروع ہوگئی تھیں۔

پولیس نے مذکورہ کمپنی کے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔ اب تک دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں