ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خطرناک صورتحال ، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 18 فیصد سے بھی بڑھ گئی ، ایک دن میں 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔

محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

حکام نے کہا ہے کہ کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسی نیشن کیلئے رجوع کریں۔

حکام کے مطابق ایس او پی کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ویکسی نیشن کے عمل میں شرکت نہ کرنا کوویڈ کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں