لندن: ایک طبی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نوجوانوں میں کینسر جیسے موذی اور مہلک مرض کو شکست دینے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہڈیوں اور خون کے کینسر میں مبتلا ہونے والے نوجوان کینسر کو شکست دے کر صحت یاب ہو رہے ہیں۔
[bs-quote quote=”کینسر سے صحت یابی کی شرح لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں زیادہ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”رپورٹ”][/bs-quote]
رپورٹ کے مطابق طبی تحقیق کے لیے جن نوجوانوں کو چنا گیا تھا ان کی عمریں 13 سے 24 سال کے درمیان تھی، اس ایج گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں کینسر کی شرح کینسر کے مجموعی مریضوں کی تعداد کا بہ مشکل ایک فی صد بنتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001 سے 2015 کے دوران برطانیہ میں ہر سال 2 ہزار 397 نوجوان کینسر میں مبتلا ہوئے اور ان کی زیادہ تعداد 19 سے 24 سال کے ایج گروپ میں تھی۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینسر سے بچنے کی وجوہ میں علاج تک رسائی کی سہولت بھی شامل ہے، چناں چہ کم آمدنی والے علاقوں میں نوجوانوں میں کینسر سے بچنے کی شرح کم ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کینسر سے صحت یابی کی شرح لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روز کھائی جانے والی یہ اشیا کینسر کو جنم دے سکتی ہیں
اس سلسلے میں ٹین ایج کینسر ٹرسٹ نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ علاج میں بہتری اس لیے آئی کیوں کہ نوجوانوں کو باقاعدہ طور پر ایک علیحدہ گروپ تسلیم کیا گیا جس کے بعد ان پر اسی تناظر میں توجہ دی گئی اور نیا علاج دریافت کیا گیا۔
ٹرسٹ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح قابلِ تشویش ہے۔