منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

راشن کی تقسیم کا نظام تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے راشن کی تقسیم کا نظام تبدیل کرتے ہوئے اس عمل سے ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی نمائندوں کا کردار ختم کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر سندھ حکومت نے اعلان کردہ راشن کی تقسیم کا نظام تبدیل کردیا ہے، پہلےڈپٹی کمشنر، بلدیاتی نمائندوں سےراشن تقسیم کےاحکامات جاری ہوئےتھے تاہم اب ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی نمائندوں کا کردار ختم کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ راشن تقسیم کے نئے نظام کا باضابطہ اعلان کل دوپہر کیا جائے گا، راشن انتظامیہ کے بجائےفلاحی اداروں کےذریعےتقسیم کیا جائےگا، فلاحی ادارے اپنے وسائل بھی استعمال کریں گے جب کہ حکومت ان کی مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت مخصوص نمبرکا اعلان کرے گی جس سےعوام کو رقوم منتقل کی جائےگی، جو بھی سندھ کا شہری پیغام بھیجےگا، نادرا سے تحقیقات کے بعداسے رقم بھیجی جائےگی۔

اسی طرح جو بھی شہری زکوة فنڈ یا کسی فنڈ سے فائدہ اٹھا رہا ہو اسےرقم منتقل نہیں کی جائےگی، سرکاری ملازمین پیغام بھیجنےکے بعد بھی راشن اور رقوم حاصل نہیں کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ واضح کر چکے ہیں کہ راشن کی تقسیم کے عمل میں لوگ کے ایک جگہ جمع نہیں ہونے چاہیں اور احتیاطی تدابیر کے تحت راشن کو مستحقین کی دہلیز پر پہنچانے کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں