پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’ایک سال سے بیروزگار ہوں، بالی ووڈ میں کام انسٹاگرام فالوورز کی بنیاد پر ملتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کو کام انکے انسٹا گرام پر موجود فالوورز کی بنیاد پر ملتا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ کی اہلیہ و اداکارہ رتنا پاٹھک نے کہا کہ چونکہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں، اس لیے انہیں کام نہیں مل رہا ہے، اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ ایک سال سے بے روزگار ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کہ آج کل مہارت کے بجائے شکل و صورت پر زیادہ غور کیا جاتا ہے، اب یہی چیزیں دیکھی اور فوکس کی جاتی ہے اوربالی ووڈ میں کام ملنے کا انحصار انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد ہوتی ہے اور یہی کچھ میں نے سنا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں 12 مہینے سے بے روزگار ہوں، مجھے اس دوران کسی نے کام کا نہیں پوچھا شاید اس کی وجہ یہی ہے کہ میں انسٹاگرام پر نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ رتنا پاٹھک شاہ نے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز شیام بینیگال کی فلم مندی سے کیا، جبکہ انکی مشہور فلموں میں کپور اینڈ سنز، جانے تو یا جانے نہ، گول مال تھری، ایک میں اور ایک تو، خوبصورت، جئے شبائی جور دار، اٹیک اور دھک دھک شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں