ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’عنقریب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عنقریب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں بھی سزائیں معطل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

- Advertisement -

رؤف حسن نے کہا کہ امید ہے عدالتیں بدترین سیاسی انجینئرنگ کا باب بند کریں گی، کابینہ ججوں کے خط کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کمیشن بنانے سے پہلے ججوں کے خط پر فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ کیس میں سزا نیب پراسکیوٹر کے بیان کی روشنی میں معطل کی گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔

نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ نیب کا بڑا قابل تعریف مؤقف ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا نیب سزا معطلی پر کوئی مؤقف پیش کرنا چاہتا ہے؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا سزا معطلی پر کوئی اعتراض نہیں، اپیلیں ابھی نہیں سنی جاسکتی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ سزا کےساتھ کیس فیصلہ بھی معطل کردیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا وہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی اسے چھوڑ دیں۔

بعد ازاں توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں