بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کس ملک سے آپریٹ ہوتا ہےِ؟ رؤف حسن نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے متعلق بتایا کہ ٹیم کہاں سے سوشل میڈیا آپریٹ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، وہ کیسے ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کے باہرامریکا سے آپریٹ ہوتی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شیخ مجیب کی ویڈیو سے متعلق پتہ نہیں تھا، وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو خود آپریٹ نہیں کرتے، ارکان اسمبلی نے اگر ویڈیو ری ٹوئٹ کی تو اپنی ذاتی حیثیت میں کی، پارٹی کے اندر ویڈیو کے معاملے پر انکوائری کرانی پڑے گی۔

رؤف حسن نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث ویڈیو دیکھ نہیں پایا تھا، اگر ویڈیومیں کوئی چیز قابل اعتراض ہے تو سوشل میڈیا ٹیم سےبات کروں گا، سوشل میڈیاٹیم امریکا میں ہے، ویڈیو کو دیکھیں گے، ویڈیوہمارےبیانیےسےملتی جلتی ہےتو ٹھیک ورنہ ترمیم کریں گے، اس حوالے سے کوئی ایجنسی تحقیقات کرنا چاہتی ہے بالکل اس کا سامنا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب سے جیل میں ہیں، ٹوئٹر ہینڈل استعمال نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی اب بھی اس چیز پر یقین رکھتے ہیں کہ فوج مجھ سے زیادہ اہم ہے، ملک کیلئے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کسی ایک شخص کا کنٹرول نہیں ہوتا، سوشل میڈیاٹیم میں جو لوگ کام کررہے ہیں، وہ ہمارے ملازمین نہیں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےکسی مرحلےمیں تو ٹوئٹرہینڈل سےمتعلق فیصلہ کیاگیاہوا،کسی نےتوچلاناتھا لیکن اب سسٹم نافذکریں گےتاکہ آئندہ مناسب کلیئرنس سےٹوئٹرہینڈل آپریٹ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لگ رہاہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےمعاملےکوتاخیرمیں رکھ کسی اورکیس میں گرفتاری ڈالی جائے گی۔

مذاکرات کے حوالے سے رؤف حسن نے کہا کہ تین جماعتوں سےمتعلق پوزیشن کلیئر ہے، یہ مینڈیٹ چور ہیں، بات نہیں ہوگی، 3 کے سوا تمام جماعتوں سے بات چیت ہوگی، جس سے بھی گفتگو کریں گے، آئین کے بیچ میں رہ کرہی کریں گے۔

اپنے اوپر حملہ کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ پرحملےکو10روزہوچکے ہیں، راناثنا کہہ رہے ہیں حملہ آوروں نے میک بہت کیا ہوا تھا،ٹریس کرنے میں مشکلات ہیں، ان کے پاس حکومت میں انتہائی ذمہ دار قسم کی پوزیشن ہے، پھر بھی ایسی بات کی، طاقت کہیں اور ہے تو مسائل حل کرنے کی طاقت والوں سے ہی بات کرنا ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ریاست کے مفادات کو بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے، سوشل میڈیا ٹیم کو ہم پیسے نہیں دیتے، ہمارے ماتحت نہیں ہے، سوشل میڈیا ٹیم میں پی ٹی آئی کے سپورٹر رضاکارانہ کام کرتےہیں، اندازے کے مطابق 30ہزار افراد ہماری سوشل میڈیا ٹیم میں رضاکارانہ کام کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں