منگل, جون 18, 2024
اشتہار

روینہ ٹنڈن نے جھوٹے الزامات لگانے والے صحافی کیخلاف قانونی جنگ چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے خود پر جھوٹے الزامات لگانے والے فری لانس صحافی کے خلاف قانونی جنگ چھیڑ دی۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک فری لانس صحافی کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روینہ ٹنڈن نے نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے شہری کو زخمی کیا۔

بعدازاں ممبئی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ان الزامات کو غلط قرار دیا تھا لیکن اس سے قبل سوشل میڈیا پر روینہ ٹنڈن کے خلاف ٹرینڈ چلانا شروع ہوگئے تھے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

- Advertisement -

روینہ ٹنڈن نے جھوٹے الزامات کے جواب میں فری لانس صحافی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا اور اس سلسلے میں 12 جون کو نوٹس بھیج دیا۔

بالی وڈ اداکارہ کی وکیل ثنا رئیس خان نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں میری مؤکل کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں وضاحت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ صحافی ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے مذکورہ واقعے کے حوالے سے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر معلومات پھیلائیں جو کہ گمراہ کن تھیں۔

وکیل ثنا رئیس خان نے معاملے کو حل کرنے اور روینہ ٹنڈن کیلیے انصاف کو یقینی بنانے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں