پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

روی بوپارہ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر روی بوپارہ کو کراچی کنگز نے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

کراچی کنگز نے روی بوپارہ کو ہیڈ کوچ اور محمد مسروس کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کیا ہے دونوں کو پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

روی بوپارہ 2024 میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

محمد مسرور، جو طویل عرصے سے کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے ٹیم اونر سلمان اقبال نے کہا کہ ہم روی بوپارہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل دس کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر بطورکھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کا حصہ ان کی فرنچائز کے ساتھ گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں