منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

روی شاستری نے بھارتی ٹیم کی ہار کا ملبہ آئی پی ایل پر ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں کوہلی الیون کی ناقص کارکردگی کا ملبہ آئی پی ایل پر ڈال دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ نے بدترین شکست کے بعد سنبھل نہ سکی اور خراب رن ریٹ کےباعث باقی کے میچز جیتنے کے باوجود ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، جس پر بھارتی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے کوہلی الیون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں خراب کارکردگی کی وجہ آئی پی ایل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کوئی گاڑی نہیں کو پیٹرول پر چلیں گزشتہ چھ ماہ سے بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے ذہنی طور پر تھک چکے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے لہٰذا دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

روی شاستری نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایک فاتح ٹیم ہےت لیکن نوجوان کرکٹرز کو ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ سے صحتیاب ہونے کے لیے آرام کی ضرورت ہے ورنہ کھلاڑی مستقبل کی سیریز سے باہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ روی شاستری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے، ان کے بعد سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں