تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’بھارتی ٹیم کا کپتان تبدیل کیا جائے‘

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں۔

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایک نیا T20 کپتان مقرر کرنے اور اس فارمیٹ میں اپنی قسمت کو بحال کرنے کے لیے انگلینڈ کے ٹیمپلیٹ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

35 سالہ روہت شرما بھارت کے تمام فارمیٹ کے کپتان ہیں لیکن آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم کی قیادت کے لیے نوجوان کپتان لگانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہاردک پانڈیا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ سینئر کھلاڑی کےایل راہول اور ویرات کوہلی آرام دیا گیا ہے۔

شاستری نے ورچوئل نیوز کانفرنس میں کہا میرے خیال میں ٹی 20 کرکٹ کے لیے ایک نئے کپتان کے ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ ایسا ہے کہ ایک کھلاڑی کے لیے کھیل کے تینوں فارمیٹ کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ روہت پہلے ہی ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں قیادت کر رہے ہیں نئے T20 کپتان کی تقرری میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر نئے کپتان کا نام ہاردک پانڈیا ہے تو اسے ہی ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -